5 اگست 2014 - 09:12
ایران کی چین کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے چین کے صوبے یون نان میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے چین کے صوبے یون نان میں آنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے مزید کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران چين کی عظیم ملت اور حکومت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے میں مارے جانے والوں کے لواحقین کے لۓ صبر کا خواہشمند ہے۔ واضح رہے کہ اتوار کے دن چین کے صوبۂ یون نان کے لودیان علاقے میں زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے  اور اس زلزلے کے نتیجے میں اب تک چار سو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔  اس کےعلاوہ بارہ ہزار رہائشی مکانات منہدم اور دو لاکھ تیس ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲